عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد سنایا جائے گا. سماعت کے موقع پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی بھی عدالت میں پہنچے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ نیب پراسیکیوشن ٹیم کے 3 ارکان عرفان احمد،سہیل عارف،اویس ارشد اڈیالہ جیل پہنچنے جب کہ وکیل صفائی سلمان اکرم راجا اور ملزمہ بشریٰ بی بی کے بیٹی اور داماد بھی عدالت پہنچ چکے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان بھی جیل عدالت پہنچ چکی ہیں.اس سلسلے میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نےاس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ ا نصاف ہوا تو بانی پی ٹی آئی کیس سے بری ہوکر رہا ہوں گے.
