پاراچنار: امدادی قافلے پر حملہ 2اہلکار شہید

پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار اور 3 ڈرائیورز شہید ہوگئے.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر بھی دہشت گردوں نے راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ کی تھی۔واضح رہے کہ انتظامیہ حالات پر کنٹرول کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزنے ایک ماہ میں 22 خوارج کو ہلاک کیا ہے .