ملتان ٹیسٹ: پاکستان کا کالی آندھی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج خراب موسم کے باعث تاخیر کاشکار رہا البتہ صورتحال بہتر ہونے کے بعد قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کے خلاف پہلے بازی کا فیصلہ کیا ہے . قومی ٹیم کے کپتان ویسٹ انڈیز کے خلاف بڑا اسکور کرنے کے لئے پر امید ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کو بڑی لیڈ دے کر پریشر میں لینے کی کوشش کریں گے واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اسپن بالنگ کے جادو سےخاصی توقعات رکھتی ہے. اگر قومی ٹیم کے اسپنرزامیدوں پر پورا اترے تو سیریز میں کامیابی یقینا پاکستان کا مقدر ہوگی .