190 ملین پاؤنڈ پاکستانی تاریخ کا میگا کرپشن کیس تھا،عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کیس کو پاکستانی تاریخ کا میگا کرپشن کیس قرار دیدیا ہے . پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عدالت میں ٹھوس شواہد پیش نہ کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ مقدمے میں مذہب کارڈ کا استعمال کرنے کی کوشش کی گئی۔عطا تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی طرف سے وصول ہونے والی ضبط شدہ رقم سے لاہور میں گھر بنایا اور القادر ٹرسٹ کے ذریعے بلیک منی کو وائٹ کیا گیا۔