ملتان ٹیسٹ: پہلا دن ختم،پاکستان 143رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ

ملتان: ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کچھ اچھا ثابت نہ ہوا.پاکستان نے اپنی ابتدائی چار وکٹس صرف
46 رنز پر گنوا دیں . شان مسعود 11،بابر اعظم8، حریرا6 اور کامران غلام 5 رنز بنا کر میدان بدر ہوئے. قومی ٹیم کی جانب سے محمد رضوان اور سعود شکیل نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 97 رنز بنائے. دونوں کھلاڑی نصف سینچریاں اسکور کر کے وکٹ پر موجود ہیں . ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز3 وکٹیں حاصل کرکے نمایاں بالر رہے. واضح رہے کہ پہلے دن کا کھیل خراب موسم کے سبب تاخیر سے شروع ہوا تھا.