تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک

ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 5 خوارج کو جہنم واصل کردیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق 17 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے تیراہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5خوارج ہلاک ہو گئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونےو الوں میں خوارج کا سرغنہ عابداللہ المعروف’’ تراب ‘‘ بھی شامل ہے، جبکہ ایک خوارج کو گرفتار کر لیا گیا،خوارج جیسے ناسور کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کو جڑ سے ختم کردیا جائیگا.