11دن سے لاپتہ7 سالہ صارم کی لاش برآمد

نارتھ کراچی سے گیارہ روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہونیوالے 7 سالہ صارم کی لاش گھر کے قریب زیر زمین ٹینک سے مل گئی۔پولیس کے مطابق واٹر ٹینک کے ڈھکن کی جگہ گتے کا ٹکڑا رکھا گیاتھا. پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کو عباسی شہید اسپتال روانہ کردیا ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ قانون ناٍفذ کرنے والے ادارے دو بار ٹینک کو پہلے بھی دیکھ چکے تھے .صارم کی موت کی خبر سن کر اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں.پولیس کاکہنا ہے کہ بظاہر بچے کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی کے شواہد نہیں ملے ہیں البتہ تفتیش جاری ہے.