ملتان ٹیسٹ اسپنرز کا جادو، ویسٹ انڈیز 137رنز پرآل آؤٹ

ملتان ٹیسٹ میں‌پاکستانی اسپنرز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا. پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن مہمان ٹیم کی ساجد خان اور نعمان علی کے آگے ایک نہ چل سکی . ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں137 رنز پر ڈھیر ہوگئی. پاکستان کی جانب سے نعمان علی 5نے اور ساجد خان نے4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی . اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 230 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی . پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 84 اور محمد رضوان 71 رنز بنا کر نمایاں‌اسکورر رہے . دوسری اننگز میں اگر پاکستانی بلے باز ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہیں تو قومی ٹیم کے پاس ملتان ٹیسٹ جیتنے کا یہ نادر موقع ہے.واضح رہے کہ پاکستان کو دوسری اننگز میں 93 رنز کی برتری حاصل ہے