سیکیورٹی کی فورسز کی کارروائی،افغان بارڈر سے دراندازی ناکام، 5 خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر فتنہ الخوارج کی در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا. بلوچستان کے ضلع کےعلاقے سمبازا میں میں 18 اور 19 جنوری کی درمیانی شب پاک افغان بارڈر پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے5 خارجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز ہرقسم کی دراندازی روکنے کےلیے پرعزم ہیں.