ملتان ٹیسٹ: پاکستان، ویسٹ انڈیز کے خلاف 127 رنز سےکامیاب

ملتان ٹیسٹ‌ میں‌اسپنرز کی شاندار کارکردگی کی بدولت قومی ٹیم ویسٹ‌انڈیز کے خلاف پہلا میچ 127 رنز سے جیتنے میں‌کامیاب ہوگئی . پاکستان اپنی دوسری اننگز میں‌157 رنز پر ڈھیر ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کا ہدف دینے میں‌کامیاب رہا . ویسٹ‌انڈیز کی جانب سےجومیل ویریکن نے 7 پاکستانی کھلاڑیوں‌کو آوٹ‌کیا. ویسٹ انڈیز کی ٹیم 251 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بالرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی .پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 5 ، ابرار نے 4 اور نعمان نے ایک وکٹ حاصل کی . دوسری اننگز میں کالی آندھی صرف 123 رنز بناسکی . میچ میں‌شاندار بالنگ پر ساجد خان بہترین پلئیر قرار پائے.