امریکی صدرڈونلڈٹرمپ آج عہدے کاحلف اٹھائیں گے، امریکی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نومنتخب امریکی صدر ے حلف لیں گے۔
امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں،امریکہ میں شدیدسردی کے باعث تقریب حلف برداری کانگریس بلڈنگ میں ہوگی،حلف برداری کے لیے کیپٹل ہل کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
واشنگٹن میں ڈونلڈٹرمپ کے حامیوں نے وکٹری ریلی بھی نکالی،نومنتخب امریکی صدر کی حلف برداری پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوگی۔