کچے کے ڈاکووں نےبیوہ ماں اور بیوہ بہن کےواحد سہارا شخص کو اغوا کرکے60 لاکھ تاوان طلب کرلیا ہے. پیشے سے الیکٹریشن مغوی اللہ یار کی ملزمان کی جانب سے تشدد ی گئی ویڈیوز بھی مغوی کے گھر والوں کو ارسال کی گئی ہیں.پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی ہے۔مغوی کے بہنوئی محمد ریاض کے مطابق تاوان کی رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں اللہ یار کو قتل کیے جانے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔
