پنجاب:پتنگ بازی ناقابلِ ضمانت جرم قرار، 7 سال تک قید ہوگی

لاہور: پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی کی ممانعت کےترمیمی ایکٹ 2024 کو منظور کرتے ہوئے پتنگ بازی کوناقابل ضمانت جرم قرار
دید یاہے.ایکٹ کی خلاف ورزی پر کم از کم 3 سال سے 7 سال تک قید کی سزا ہوگی۔ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق پتنگ بازی، تیاری، فروخت و نقل و حمل پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ ہوگا۔پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی اور پتنگ بازی کے مقصد کے لیے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا۔ پتنگ بازی میں ملوث بچے کو پہلی بار 50 ہزار جرمانہ اور دوسری بار لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔