بانی پی ٹی آئی کو یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی،بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بیرون ملک اکاؤنٹس بھرنے پر سزا نہیں بلکہ القادر یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی۔ بیرسٹر سیف نے سندھ حکومت پر بھی لفظی وار کرتے ہو ئے کہا کہ سندھ حکومت خود کچے کے ڈاکوؤں کی کرائم پارٹنر ہےاور خود ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کر کے اپنا حصہ لیتی ہے۔بیرسٹر سیف نے سندھ حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ ثابت کرنے کے بجائے سندھ حکومت عوام کو کچے کے ڈاکوؤں سےنجات دلوائے۔