واشنگٹن:امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کو ڈبلیو ایچ او سے نکالنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے جس سے دنیا بھر میں عالمی ادارہ صحت کے پروگرامز خدشے میں پڑ گئے ہیں.ٹرمپ نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھالتے ہوئےپہلے ہی دن درجنوں ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کئے جن میں امریکا کو ڈبلیو ایچ او سے نکالنے کا حکم نامہ بھی شامل تھا، اس آرڈر کے تحت امریکا 12 ماہ کے عرصے میں عالمی ادارہ صحت سے نکل جائے گا اور اس کی مالی معاونت روک دے گا۔واضح رہے کہ امریکا ڈبلیو ایچ او کی سب سے زیادہ مالی معاونت کرتے ہوئے اس کومجموعی فنڈنگ کا 18 فیصد حصہ فراہم کرتا ہے ،گذشتہ دو سال میں امریکا نے ڈبلیو ایچ او کے لئے 6 سے 8 ارب ڈال مختص کئے ہیں .بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن امریکی حکومت کے بعد عالمی ادارہ صحت کی مالی معاونت کرنے والوں کی فہرست میں سب سے آگے ہے، ساتھ ہی یورپی کمیشن، ورلڈ بینک اور جرمنی بھی ڈبلیو ایچ او کی مالی معاونت میں شامل رہے ہیں۔
