شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا ہے،عمر ایوب

اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کے اجلاس میں تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا ہے۔ جب بھی تحریکِ انصاف کا جلسہ ہوتا ہے تو انٹرنیٹ کی اسپیڈ سست کر دی جاتی ہے.اجلاس میں عمر ایوب کی جانب سے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024ء کی شدید مخالفت کی گئی .ان کاکہنا تھا کہ اس بل کو لانے میں‌جلدی نہ کی جائے پہلے تحفظات دو کئے جائیں .ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اکانومی تباہی کے دہانے پر ہے، پاکستان میں ٹولز ہی دستیاب نہیں ہیں تاہم عمر ایوب اور دیگر پانچ اراکین کی مخالفت کے باوجود ڈیجیٹل نیشن بل منظور کرلیا گیا.