پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پیلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب

حکومت نے فیصلہ کیا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کو پیش کی جائے۔

پی ٹی آئی نے پینل سے شیخ وقاص اکرم کا نام نکال دیا،ڈاکٹر طارق فضل ، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان، سینیٹر شبلی فراز اور دیگر نے جنید اکبر خان کا نام تجویز کیا۔

رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ، ملک عامر ڈوگر، وجیہہ قمر، سردار محمد یوسف زمان اور دیگر اراکین نے جنید اکبر خان کے نام کی تائید کی، جنید اکبر خان نے متفقہ طور پر چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب ہونے پر اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہا سینئر ممبران کی رہنمائی میں ذمہ داری کو بہتر انداز میں نبھاؤں گا۔

قبل ازیں تحریک انصاف نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے حکومت کو 5 نام بھیج دئیے تھے ۔پی ٹی آئی کی جانب سے بھیجے گئے ناموں میں جنیداکبر، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب خان، عامر ڈوگر ، خواجہ شیراز محمود اور عادل بازئی کے نام شامل تھے ۔