ملتان: ویسٹ انڈیز دوسرے ٹیسٹ میں‌120 رنز سے فتح یاب

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرےٹیسٹ میں‌پاکستانی ٹیم اپنے ہی بنے جال میں پھنس گئی. اسپن وکٹس کی بدولت دونوں ٹیموں کی جانب سے اسکور اگرچہ کم ہی رہا مگر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے بہتر کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسرا میچ 120رنز سے اپنے نام کرلیا. پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں ریت کی دیوار ثابت ہوئی . تیسرے دن قومی ٹیم 254 رنز ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگ میں صرف 133رنز ہی بناسکی . پاکستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز نصف سینچری تک اسکور نہیں‌کرسکا. واضح رہے اس قبل مہمان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں‌163 اور دوسری اننگز میں 244 رنز بنائے تھے. پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ تو کیا مگر ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہیں کر پائے. ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل وارکین نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں.