ملک میں اس وقت آئین پر عمل نہیں کیا جا رہا،عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے حکومت کو اس وقت ہوش کے ناخن لینے چاہئے ہیں .ان کا کہناتھا بلوچستان میں‌صورت حال بدتر ہو رہی ہے ، معیشت تباہی کا شکار ہے مگر حکومت کی جانب سے سنجیدگی کا مظاہر ہ نہیں‌کیا جارہا.انہوں نے کہا ہائی کورٹ میں اپنی ضمانتیں کروانےآیا ہوں، میرے خلاف متعدد کیسز ہیں مختلف شہروں‌میں دائر کئے گئے ہیں‌ہر چہر جانا ممکن نہیں‌۔ان کاکہنا تھا کہ 15 جنوری کو اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھاکہ کمشنرز اور چیف کمشنر کی تعیناتی کے لیے نام فائنل کیے جائیں اس پر ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔عمر ایوب نے کہا کہ ہم سے بانی پی ٹی آئی سےملاقاتیں کروانے کا کہا گیا تھا اس پر بھی کوئی عمل نہیں ہوا.