پی ٹی آئی کی لیڈر شپ ایک دوسرے کی گردن کاٹنے کے چکرمیں ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات نہیں صرف اپنے لئے ریلیف کا راستہ نکالنا چاہتی ہے ،مذاکرات نہ چلنے کی پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی ، خیبرپختونخوا کے عوام کوریلیف ملنا چاہئے صوبائی حکومت اس پر کام نہیں کررہی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا پی ٹی آئی کی نفسیات سمجھتا ہوں، ان کا مقصد صرف ایک شخص کو ریلیف دلانا ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کو اچھی طرح جانتا ہوں، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ ایک دوسرے کی گردن کاٹنے کے چکرمیں ہے ، پی ٹی آئی میں ہر ایک کے مفادات ہیں، ان کا کوئی نظریہ نہیں۔

خواجہ آصف کا کہناتھاکہ پارا چنار اور کرم کے لوگوں کو ریلیف ملنا چاہئے ، کے پی حکومت اسلام آباد پر3 مرتبہ حملہ کر چکی ہے ، پی ٹی آئی مشروط مذاکرات چاہتی ہے ، اس طرح کے مذاکرات ہمیشہ ناکام ہو جاتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کے بعد کوئی بھی گرینڈ اپوزیشن الائنس ہمارے لئے تشویش کی بات نہیں ہوگی۔