علاقائی امن اور تعاون کا فروغ ۔پاک بحریہ نویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کیلئے تیار۔
امن مشق 7 سے 11 فروری تک ہو گی۔60 ممالک کے بحری و ہوائی جہاز، سپیشل سروسز گروپس اور مندوبین شرکت کریں گے۔ امن ڈائیلاگ میں 120 وفود شریک ہوں گے.
یہ امن مشقیں 2007 سے ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہیں، 2023 میں ہونے والی آٹھویں امن مشقوں میں 50 ممالک نے شرکت کی تھی۔
امن مشق کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے، یہ مشق ہاربر اور سمندر کے مرحلوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔
اس بار امن 2025 مشق کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد کی جائے گی۔امن مشق 2025 میں پاک میرینز اور نیوی، کاؤنٹر ٹیررازم کے حوالے سے مہارت کا مظاہرہ بھی کریں گے، سمندر میں میری ٹائم جرائم کے خلاف مشترکہ آپریشنز کی مشقیں بھی کی جائیں گی۔
امن مشق کا اختتام 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ ہوگا ، جس کی اختتامی تقریب میں اعلیٰ ترین غیر ملکی اور ملکی شخصیات کریں گی۔