صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں ، جینٹری بیچ

پاکستان میں اربوں ڈالر کی امریکی سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں.ان خیالات کا اظہار امریکی ارب پتی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ کی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا. انھوں نے مزید کہا کہ مصنوعی ذہانت، رئیل اسٹیٹ اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں.

جینٹری بیچ نے مزید کہا کہ دنیا میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا۔ پاکستان اور امریکہ کے تاریخی تعلقات ہیں اور پاکستان کی موجودہ اور نئی امریکی قیادت کے مابین مکمل ہم آ ہنگی ہے ۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں ۔