وزیراعظم محمدشہبازشریف نے امریکی سرمایہ کاروں کے وفدسے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان میں کان کنی ، معدنیات، قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
امریکی وفد نے پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں اور ترقی کی رفتار پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا امریکی وفد کوسازگار کاروباری ماحول کیلئے سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔