پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین علی شیخانی نے بڑی تعداد میں عید تحائف خرید لئے

حال ہی میں امریکی انتخابات میں کامیاب ہونے والے پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین علی شیخانی نے اہل سندھ کے لئےبڑی تعداد میں عید تحائف خرید لئے. اس بات کا اعلان انھوں نے سماجی رہنما ظفر عباس کے ہمراہ عید گفٹ کی خریداری کے موقع پر کیا. انھوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں ایک دوسرے کا بڑھ چڑھ کر خیال رکھنا چاہیے. ہم سب کو اپنے پڑوسیوں اور رشتے داروں کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے.

اس موقع پر جنرل سیکرٹری جے ڈی سی ظفر عباس نے بتایا کہ اس سال جے ڈی سی سحری میں علی شیخانی کی جانب سے پہلی تا پندرہ رمضان المبارک کی سحری کروائی جائےگی، ساتھ ہی عوام الناس میں علی شیخانی کی جانب سے عید گفٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے.جس کا اصل مقصد ان لوگوں تک عید کی خوشیاں پہنچانا ہے جو حالات کی سختیوں کے باعث محرومیوں کا شکار ہوگئے ہیں. خدمت انسانیت کے لئے مسلسل کاموں پر ظفر عباس نے علی شیخانی کی کاوشوں کو سراہا اور پسند کیا.