ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کو نامزد کردیا

ایک سال بعد ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی و ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کو نامزد کردیا ہے۔

انتظار کی طویل گھڑیاں ختم ہوگئی ہیں اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے بلآخر ایک سال بعد سندھ اسمبلی میں پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کردیے ہیں۔

کمیٹی میں بحث کے دوران افتخار عالم کو سب سے موزوں قرار دیا گیا جس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے منظوری دی۔

رکن سندھ اسمبلی افتخار عالم کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا گیا ہے جب کہ ایم پی اے طحہٰ احمد ڈپٹی پارلیمانی لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔

پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈرکی نامزدگی پر ایم کیو ایم پاکستان کی سینٹرل کمیٹی میں طویل بحث ہوئی۔