حزب اللہ نے اپنے 2 سابق سربراہان شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید ہاشم صفی الدین کے جنازے اور تدفین کا اعلان کردیا۔
حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے گزشتہ روزجاری ہونے والے اپنے ویڈیو بیان میں اعلان کیا کہ سید حسن نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کا جنازہ اور تدفین 23 فروری بروز اتوار ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حسن نصر اللہ کی شہادت کے بعد دوماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے باعث حسن نصر اللہ کا جنازہ عوامی سطح پر نہیں کیا جاسکتا تھا جس کی وجہ سے ان کی امانتاً تدفین کی گئی تھی تاہم اب ان کی نماز جنازہ بڑے عوامی اجتماع میں ادا کی جائے گی۔
گزشتہ سال 27 ستمبر کو بیروت میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کرکے حسن نصر اللہ بعد ازاں 5 اکتوبر کو بیروت کے جنوب میں اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کے نتیجے میں ہاشم صفی الدین کو شہید کر دیا تھا.