وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ،زخمی جوانوں کی عیادت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دورۂ کوئٹہ کے دوران گزشتہ دنوں قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ میں صوبائی قیادت سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر انہیں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دیہ جائے گی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیرِ توانائی اویس لغاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔