چیمپئنز ٹرافی 2025 کی فزیکل ٹکٹس کی فروخت جاری ہے ۔
لاہور میں ایک جانب جہاں قذافی اسٹیڈیم کا کام تیزی سے تکمیلی مراحل کی جانب گامزن ہے تو دوسری جانب گلبرگ ٹی سی ایس کی آؤٹ لیٹ پر شائقین کرکٹ کی لمبی قطار لگ چکی ہے ۔ شائقین کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹ لینے کیلئے گھنٹوں سے لائینوں میں کھڑے ہیں۔لاہور میں چیمپینز ٹرافی کے تین میچز شیڈول ہیں۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب جمعہ کو ہوگی، اس دوران پاکستان ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی کی کٹ کی رونمائی بھی متوقع ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف جمعے کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔