چیمپئنز ٹرافی: آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا،3 بڑے کھلاڑی ٹیم سے باہر

کینگروز کے لئے چیمپئنز ٹرافی سے قبل بری خبریں آنا شروع ہوگئیں . آسٹریلوی کپتان سٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ٹخنے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے سبب بڑے ایونٹ میں شرکت نہیں کر پائیں گے.آل راؤنڈر مچل مارش پہلے ہی فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔ جو ش ہیزل بھی انجری کے سبب چیمپنئنز ٹرافی میں اب شرکت نہیں‌کرپائیں گے .ایک اور بری خبر مارکس اسٹوئنس کی آج ہی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر آسٹریلیا کو چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی اسکواڈ میں 4 تبدیلیاں کرنا پڑ جائیں گی تاہم اسکواڈ کا حتمی اعلان سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کے بعد ہوگا