روشن مستقبل کے خواب آنکھوں میں سجائے غیر قانونی طریقے سے بیرون وطن جانیوالے پاکستانیوں کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی. لیبیا کے ساحل کے قریب یہ سال کا دوسرا واقعہ ہے جس میںکشتی ڈوبنے سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے .
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ طرابلس میں ہمارے سفارت خانے کے مطابق تقریباً 65 مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب الٹ گئی ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے فوری طور پر ایک ٹیم زاوِیہ کے اسپتال بھیجی ہے، مقامی حکام کے ساتھ مل کر جاں بحق ہونے والوں کی شناخت میں مدد دی جا سکے، مزید پاکستانی متاثرین کی تفصیلات معلوم کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔
