پاراچنار : پٹرول اور ڈیز ل 1000 روپے لیٹر فروخت ہونے لگا

پاراچنار میں صورتحال تاحال معمول پر نہیں آ پارہی ہے . مسدود راستوں اور ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث شہری پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں‌.اس صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی قلت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو پر لگا دئیے ہیں . مختلف مقامات پر فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل 1000 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے پیٹرول اور ڈیزل کے 25 سے زائد ٹینکرز ہنگو میں روکے گئے ہیں، جس کی وجہ سے مذکورہ علاقے میں ایندھن کی فراہمی معطل ہو چکی ہے۔ اس صورتحال کے باعث پاراچنار شہر میں پانی کی سپلائی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے، کیونکہ زیادہ تر پانی ٹینکرز کے ذریعے ہی فراہم کیا جاتا ہے۔
ٹرانسپورٹ تنظیموں اور شہری عمائدین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے کوئی مستقل حل نکالا جائے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے.