انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر جیکب بیتھل انجری کے سبب بڑے ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں.جیکب بیتھل اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے بھی ان کی عدم شرکت کی تصدیق کر دی ہے .واضح رہے کہ بھارت کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے بائیں ہاتھ کے بیٹر جیکب بیتھل پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیلیں گے ۔
