دبئی میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، ویرات کوہلی نے شاندار سنچری سکور کی۔
پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹںگ کا فیصلہ کیا اور اعلان کیا کہ وہ بڑا ٹوٹل کھڑا کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ ٹاس ہارنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اور اپنے اس بیان کو انھوں نے سچ کر دکھایا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 244 رنز بنائے۔بھارت نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کر لیا۔ویرات کوہلی نے شاندار سنچری سکور کی۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی ٹیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو 241 رنز پر آل آؤٹ کردیا، اس دوران ویرات کوہلی نے 2 کیچز پکڑے۔ پاکستان کے خلاف میچ کے دوران جہاں ہرشت رانا اور کلدیپ یادو نے کیچز چھوٹے ، وہیں ویرات کوہلی نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کیچ تھامے۔ چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے معرکے میں پاکستانی ٹیم نے بھارت کو فتح کے لیے 242 ہدف دے دیا جبکہ مطلوبہ ہدف کے جواب میں بھارتی ٹیم نے2وکٹوں کے نقصان پر100رنز بنا لیے ہیں۔ روہت شرما 20 اور ویرات کوہلی شبھمن گل46 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور مقررہ 50 اوورز میں 241 رنز بنا سکی۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، گرین شرٹس کی 2 وکٹیں جلد گرنے کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان کی محتاط بیٹنگ جا رہی ہے ۔ سعود شکیل نے 63 رنز پر نصف سنچری بنا لی۔ پا کستان نے پہلی وکٹ 41 رنز پر گنوائی،بابر اعظم 23 رنز بنا کر پانڈیا کا شکار بنے ، فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے امام الحق بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے وہ 10 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے ۔
بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ سابق کپتان اظہر الدین کے پاس تھا، جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 156 کیچز پکڑے تھے۔ محمد اظہرالدین نے 334 ون ڈے میں 156 کیچز کیے تھے۔ ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف 2 کیچز پکڑ کر یہ ریکارڈ برابر کردیا تھا، تاہم، آج انہوں نے کلدیپ یادو کی گیند پر پہلے پہلے نسیم شاہ کا کیچ تھاما اور پھر آخری اوور میں ہرشت رانا کی گیند پر خوشدل شاہ کا کیچ پکڑ کر یہ ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے اب تک اپنے 299 میچز میں 158 کیچز پکڑے ہیں۔ علاوہ ازیں، ویرات کوہلی کو ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے صرف 15 رنز درکار تھے، انہوں نے حارث رؤف کو شاندار چوکا مارکر یہ سنگ میل عبور کیا۔
ویرات کوہلی اس فارمیٹ میں سچن ٹنڈولکر اور کمار سنگاکارا کے بعد 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے 287 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز کا عالمی ریکارڈ سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے حاصل کررکھا ہے، انہوں نے 448 میچز میں 218 کیچز پکڑے ہیں۔