سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دو کارروائیاں کے دوران 7 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 مختلف کارروائیاں کی ، آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائیوں میں 7 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے پہلی کارروائی درابن میں کی جس دوران 4 دہشت گر دہلاک کیے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی علاقہ مڈی میں کی جس دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔