پوپ فرانسس کی حالت تشویش نا ک،صحت یابی کے لئے دنیا بھر میں‌دعائیں

ویٹیکن سٹی: کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں ان کی صحت یابی کے لیے دعاؤں کا سلسلہ جاری ہے۔

کیتھولک چرچ کے سربراہ 88 سالہ پوپ فرانسس کی حالت تشویش نا ک ہونے پر پوپ کی جانب سے دعائے صحت کا پیغام جاری کیا گیا ہے.ویٹیکن حکام کے مطابق ہفتے کی رات پوپ نے پرسکون گزاری اورآرام کیاالبتہ تاحال ناک میں لگے ٹیوب کے ذریعے آکسیجن لے رہے ہیں اور مکمل صحت یاب ہونے میں وقت لگ سکتا ہے۔اطالوی اخبار کورئیرے ڈیلا سیرا نے بھی لکھاہے کہ “پوپ کی حالت مزید بگڑ گئی” جبکہ لا ریپبلیکا نے اسے “ویٹیکن کا سیاہ ترین دن” قرار دیاہے۔