وزیرِ اعظم شہباز شریف کے دوروزہ دورۂ آذربائیجان کی مصروفیات سامنے آ گئیں جس کے تحت وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملنے زوولبا محل جائیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔اس کے بعدوزیرِ اعظم اور آذربائیجان کے صدر کے درمیان ملاقات اور وفود کی سطح پر ملاقات ہو گی جس میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئےجائیں گے.اعلیٰ سطحی ملاقات کے بعد دونوں رہنما پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔دو روزہ دورے کے پہلے روز وزیرِ اعظم 44 روزہ نگورنو قاراباخ جنگ کے ہیروز اور شہداء کے فتح کی یادگار پر حاضری دیں گے اور اس کے بعدپاکستان آذربائیجان بزنس فورم میں بھی شرکت کریں گے۔
