آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا،ڈیڑھ ارب ڈالر ملنے کا امکان

آئی ایم ایف کا چار رکنی وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے . وفد نے وزارت خزانہ کے حکام سے تعارفی ملاقات بھی کی ہے .حکومت کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی کے سبب درپیش مسائل سے نمٹنے کے لئے آئی ایف سے باقاعدہ درخواست کر رکھی ہے.
آئی ایم ایف کا وفد وفاق سمیت صوبوں کے ساتھ گرین بجٹنگ کلائمٹ اور موسمیاتی تبدیلی کی ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر تبادلۂ خیال کریگا.
پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کا امکان ہے .