ابراہیم زدران چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

افغانستان کے ابراہیم زدران نے چیمپئنز ٹرافی میں تاریخ رقم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ابراہیم زدران چیمپینز ٹرافی میں سب سے زیادہ انفرادی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ۔

ابراہیم زدران نے انگلینڈ کے بین ڈکٹ کا چیمپئنز ٹرافی میں 165 رنز کا رکارڈ توڑ دیا،ابراہیم زدران نے انگلینڈ کےخلاف 146 گیندوں پر 176 رنز سکور کرنے کے بعدیہ ریکارڈ بنایا۔