لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6 پاکستانیوں کی میتیں اسلام آباد پہنچ گئیں۔
وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو سانحے نے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈالا، حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں، باقی جاں بحق افراد کی میتیں بھی جلد وطن واپس لائیں گے، زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ 5 فروری کو لیبیا سے غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرنے والوں کی کشتی کو سمندر میں حادثہ پیش آیا تھا۔
حادثے میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوئے تھے جن میں 16 کی شناخت ہوئی ہے جبکہ 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں