سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی ہے ۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ہو گئی ہے ۔

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 400 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے ہے ، ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کم ہوکر 2 لاکھ62 ہزار602 روپے ہے۔

واضح رہے کہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 24 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 916 ڈالر فی اونس ہے۔