کراچی (ڈی پی سی) فرزند پاکستان علی شیخانی گزشتہ شب امریکا سے پاکستان پہنچ گئے۔ کراچی پہنچتے ہی علی شیخانی نے نمائش چورنگی پر جے ڈی سی سحری و افطاری دسترخوان کے مقام کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے علی شیخانی نے کہا کہ ماہ مبارک رمضان ہمیں صبر کا درس دیتا ہے ۔ ہر فرد اپنے پڑوسی اور رشتے داروں کا بھر پور خیال رکھے تاکہ اس رمضان کوئی بغیر سحری کا روزہ نہ رکھے۔انھوں نے مزید کہا کہ میرا پاکستان آنے کا مقصد اپنے لوگوں کی خدمت کرنااور ان کے چہروں پر مسکراہٹ لانا ہے واضح رہے کہ اس رمضان المبارک جے ڈی سی کی جانب سے جاری سحری و افطاری میں علی شیخانی کی طرف سے 15 روزوں کی سحر و افطار کی ذمہ داری لی گئی ہے۔
اس کے علاوہ علی شیخانی کی جانب سےبے روزگار افراد کو موٹر سائیکلیں، بائیگ رائیڈرز کو موبائل فون قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائیں گے۔ ان ہی کی طرف سے سحری میں آنے والے بچے ، خواتین اور بزرگوں کو عید کے نئے کپڑے تقسیم کرنے کا عمل جاری رہے گا۔