بہاولپور میں طلبہ سےبات چیت میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ دہشت گردی کےپیچھےایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے، دہشتگردی کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں اورجب بھی ریاست دہشتگردوں پرہاتھ ڈالتی ہےتو آپ کو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔ آرمی چیف کا کہنا ہےکہ ملکی ترقی کے لیے ہم میں سے ہرکسی نے اپنےحصے کی شمع جلانی ہے، بلاوجہ تنقید کےبجائے خود کی کارکردگی اور فرائض پر توجہ رکھنی ہے۔سپہ سالار کا کہنا تھا کہ جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی اور یہ قوم بالخصوص نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تو کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے۔ پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے، ہمیں کبھی اپنےعقیدے، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے.
