اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ایک اور مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے.
اسرائیل نے غزہ میں جاری جنگ بندی معاہدے میں عارضی توسیع کی امریکی تجویز کو منظور کرلیا ہے. اس سلسلے میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا گیاہے۔اعلان کے مطابق، جنگ بندی میں توسیع رمضان المبارک اور اپریل کے وسط میں یہودی تہوار کے دوران کی جائے گی، تاکہ حالات میں کچھ بہتری آسکے۔اسرائیلی وزیراعظم آفس نے یہ بھی آگاہ کیا ہے کہ جنگ بندی کے پہلے روز زندہ یا مردہ یرغمالیوں کی نصف تعداد کو اسرائیل کے حوالے کر دیا جائے گا۔
