کراچی :جے ڈی سی اور علی شیخانی کی جانب سے ملک کی سب سے بڑی سحری کا اہتمام

کراچی: سماجی تنظیم جے ڈی سی اور معروف امریکی بزنس مین علی شیخانی کی جانب سے نمائش چورنگی پر عظیم الشان سحری کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری، حمزہ تابانی، سیاسی رہنما فاروق ستار اور دیگر معززین نے سحری میں شرکت کی . قاری وحید ظفر قاسمی کی جانب سے سحری میں‌شریک ہزاروں افراد کو درس قرآن دیا گیااور روح پرور نعتیں پیش کی گئیں. سحری پروگرام میں شریک عوام کی پر تعیش کھانوں سے تواضع کی گئی ساتھ ہی ان میں باوقار انداز سے تحائف تقسیم کئے گئے.علی شیخانی کی جانب سے شرکا میں قریب 20 ہزار کپڑے تقسیم کئے گئے. واضح رہے کہ جے ڈی سی فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس ہر سال نمائش چورنگی کراچی میں بلا تفریق نسل و رنگ و مسلک عوام کے لئے سحری کا اہتمام کرتے ہیں‌، اس برس پہلی سے پندرہ رمضان تک سحری میں عوام کی ضیافت کا انتظام معروف امریکی بزنس مین علی شیخانی کی جانب سے کیا گیا ہے.