گذشتہ ماہ 28 فروری کو غلام خان کلے میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونیوالے 14 دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت کرلی گئی ہے. واصل جہنم ہونے والے دہشتگرد پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میںملوث تھے.شناخت کئے گئے افغان دہشت گردوں میں ایک کا نام مجیب الرحمٰن عرف منصور ولد مرزا خان تھا، دہشت گرد مجیب افغان گاؤں دندار ضلع چک صوبہ میدان وردک کا رہائشی تھا۔جبکہ 30 جنوری کو کی جانیوالی کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت کی شناخت افغان فوجی لیفٹیننٹ بدرالدین ولد مولوی غلام محمد کے نام سے ہوئی ہے.
