7 ارب ڈالر قرض پروگرام؛ آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد:پاکستان کو 7 ارب ڈالر بیل آوٴٹ پیکیج میں سے 1ارب ڈالر قسط کی ادائیگی کےسلسلے میں آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا۔پہلے مرحلے میں تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوں گےاور کلائمٹ فنانسنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا.نیتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف کا 9 رکنی وفد تقریباً 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا، جو آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی دے گا۔
دوسرے مرحلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی لیول کے مذاکرات ہوں گے . مہمان وفد کو زرعی آمدن پر ٹیکس پر بریفنگ دی جائےگی، آئی ایم ایف کو پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جائےگا، آئی ایم ایف کو ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانےکی شرط پر بھی عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی جائےگی.