جے ڈی سی گرینڈسحری میں علی شیخانی کیجانب سے تیسری سحری کا اہتمام،ڈمپر سے جانبحق ہمایوں کے اہلخانہ کو دو فلیٹ بھی دیئے

کراچی (ڈی پی سی) فرزند پاکستان علی شیخانی کی جانب سے جے ڈی سی کی جانب سے منعقدہ سحر و افطار کے موقع پر تیسری سحری کا اہتمام کیا گیا. اس موقع پر کراچی کے علاقے نارتھ کراچی کے رہائشی اپارٹمنٹ سے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ صارم کے اہلخانہ نے بھی جے ڈی سی سحری میں شرکت کی جنہیں علی شیخانی کی جانب سے موبائل فونز کے تحفے دینے کے ساتھ ساتھ ان کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی .

اس سے قبل علی شیخانی ، جنرل سیکرٹری جے ڈی سی ظفر عباس کے ہمراہ اٹھارہ دسمبر کو بیوہ ماں کے اکلوتے بیٹے محمد ہمایوں جنہیں ڈمپر نے کچل کر جانبحق کر دیا تھا، ان کے گھر گئے اور تعزیت کی. اس موقع پر علی شیخانی کی جانب سے ہمایوں کی والدہ اور بیوہ کو دوالگ الگ فلیٹ تحفے میں دیئے گئے.اس دوران نہایت رقت آمیز مناظر سامنے آئے، علی شیخانی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے تاکہ پھر کسی کا گھر اس طریقے سے نہ اجڑے.محمد ہمایوں کی والدہ اور بیوہ نے علی شیخانی اور ظفر عباس کو دعائیں دیں اور رہائش کے مستقل اہتمام ہونے پر شکریہ ادا کیا.