جے ڈی سی بیٹیوں کی شادی سپورٹ پروگرام، علی شیخانی نے درجنوں بیٹیوں کے گھر والوں کو سونے کے سیٹ دیئے

کراچی (ڈی پی سی)جے ڈی سی بیٹیوں کی شادی سپورٹ پروگرام میں آج کی سحری میں فرزند پاکستان علی شیخانی کی جانب سے درجنوں بیٹیوں کے گھر والوں کو شادی کے سونے کے سیٹ اور روزگار ٹچ موبائل دیئے گئے. اس موقع پر علی شیخانی کا کہنا تھا کہ آخر کیوں ہمارے معاشرے میں صرف جہیز نہ ہونے کے سبب لڑکیوں کی شادیاں رکی رہتی ہیں. معاشرے کے افراد کو چاہئے کہ وہ شادیوں کو آسان بنائیں نہ کے مشکل.

علی شیخانی نے مزید کہا کہ میری جانب سے یہ سونے کے سیٹ میری ان بہنوں کے لئے بہت چھوٹا سا تحفہ ہے کہ جن کی جلد شادیاں ہونے والی ہیں. ساتھ ہی اس موقع پر علی شیخانی کی جانب سے بیروزگار افراد میں ٹچ موبائل بھی تقسیم کئے گئے تاکہ وہ اس کی مدد سے فوڈ رائیڈر یا کوئی آن لائن بزنس کر سکیں. اس موقع پر جنرل سیکرٹری جے ڈی سی فاؤنڈیشن ظفر عباس کا کہنا تھا کہ جے ڈی سی فاؤنڈیشن پاکستان لوگوں کو ہنر مند بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر فری آئی ٹی کورسز کر وا رہی ہے . اسکے نتیجے میں ابتک ہزاروں طلباء جے ڈی سی فری آئی ٹی سٹی سے کورسز مکمل کر کے ڈالرز میں کما رہے ہیں. دوسری جانب وہ لوگ جو پڑھ لکھ نہیں سکتے انھیں روزگار کے لئے بائیک، رکشے اور فوڈ اسٹال لگا کر دیا جاتا ہے . تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں.انہوں نے مزید کہا کہ خدمت انسانیت کے اس سفر میں مخیر حضرات جے ڈی سی کے ساتھ بھرپور تعاون بھی کریں.