رمضان المبارک کے دوران لوڈ شیڈنگ پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔
گورنر کی جانب سےشہبازشریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ خیبرپختونخوا وافر مقدار میں بجلی اور قدرتی گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے،ہمارے وسائل سے پیدا بجلی اور گیس سے ہمارے صوبے کو محروم رکھا جارہا ہے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ماہ رمضان میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے ،آپ کی جانب سے بجلی اور گیس کی عدم لوڈ شیڈنگ کے اعلان پر عمل نہیں کیا جارہا،سحری ، افطاری اور عبادات کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ سے شہری اذیت سے دوچار ہیں ،وزیراعظم فوری طور پرصوبے میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیں۔