وزیراعظم اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات آج ہوگی

آج سیاسی افق پر ایک بڑی ملاقات ہونے جارہی ہے. وزیر اعظم نے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو افطار پر مدعو کرلیا ہے. پیپلز پارٹی وفد میں‌بلاول بھٹو کے ہمراہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف سمیت سینیر قیادت شامل ہوگی. ملاقات میں‌پنجاب کی سیاسی صورتحال اور حکومتی معاہدوں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا .